بحرین، شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) بحرین کے علاقہ بڈئ میں شوہر نے اپنی بیوی پر پستول سے فائر کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ بحرین کی حدود سورے بڈی میں  محمد نواز ولد محمد ظاہر شاہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی بیوی مسماة (ت)  پر نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کردی جس کے باعث گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےچل بسی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مدین اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More