زلزلہ کے باعث بند کالام شاہراہ کو کھولنے کے لئے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بروقت کارروائی

روڈ بند ہونے سے مقامی افراد  اور سیاحوں کو آمد ورفت اور  امدادی کاروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا تھا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )گزشتہ رات سوات میں شدید زلزلے کے باعث کالام مینگورہ روڈ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ہر قسم ٹریفک کے لیے بند ہوگیاتھا، روڈ بند ہونے سے مقامی افراد  اور سیاحوں کو آمد ورفت اور  امدادی کاروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف شہاب نے فوری طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر سردار زیب خان کو روڈ سے ملبہ ہٹانے کی ہدایت کی۔ جس پراپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی،محکمہ این ایچ اے نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بھاری مشنری کے ذریعے کالام روڈ سے مبلہ ہٹا کر ہر قسم ٹریفک کے لیے کھول  دیاگیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More