انٹرتقریری مقابلے، پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

مختلف کٹگریز میں تیرہ طلباء و طالبات نے پوزیشن حاصل کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)تعلیمی بورڈ میں انٹر تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والوں میں تقسیم انعامات، مختلف کٹگریز میں تیرہ طلباء و طالبات نے پوزیشن حاصل کی، طلباء کی بہتر تربیت کے لئے صوبائی او قومی سطح پر مقابلوں میں حصہ لیا جائیگا، عمرحسین ، سیکریٹری بورڈ ، اسحاق خان، کنٹرولر بورڈ، سوات تعلیمی بورڈ میں انٹر تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنڑولر امتحانات اسحاق خان اور سیکرٹری بورڈ عمرحسین نے کہا کہ وفاقی بورڈ کی ہدایات کی تحت سوات بورڈ سے منسلک سکولوں میں تقریری مقابلے منعقد کئے گئے جس میں طلباء نے بڑے شوق سے حصہ لیا، انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ دوسرے مرحلے میں بڑے سطح پر تقریری مقابلوں کا انعقاد کریگی جس میں طلباء اپنے قابلیت کا مظاہرہ کریگی، اس موقع پر میرا آئین میری آزادی کی ضمانت کی موضوع پر انگریزی اور اردو تقاریر میں اول ، دوم اور سوم انعام پانے والے طلباء و طالبات جن کا تعلق مختلف تعلیمی اداروں سے ہیں ان میں خدیجہ ظفر، عدن جہانگیر، علینہ یوسف، منہا اعجاز، احمد حسیب، اصف خان، محمد حمزہ، حنا سلطان، حماد سعید، عائشہ فیاض، محمد حسن، شگفتہ اور ایمان بخت  کو انعامی شیلڈ، سرٹیفیکیٹس اور نقد انعامات دئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More