سوات میں996 پولنگ اسٹیشنز قائم، رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 14 لاکھ77ہزار872 ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں اور رجسٹرڈ ووٹروں کے اعداد و شمار جاری کردئے،تین قومی اور آٹھ صوبائی حلقوں کے لئے 996 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق مردوں کے لئے 244، خواتین کے لئے 232 اور کمبائنڈ 520 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔پولنگ اسٹیشنوں میں 3327 پولنگ بوتھ لگائے جائیں گے، مردوں کے لئے 1778 اور خواتین کے 1549 پولنگ بوتھ ہوں گے، ضلع بھر میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 14 لاکھ77ہزار872 ہے، 8 لاکھ 4 ہزار311 مرد ووٹر اور 6 لاکھ73ہزار561 خواتین ووٹرز ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More