طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برتنے والوں کو باعث عبرت بنادینگے،ڈپٹی کمشنر سوات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 جولائی 2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور طبی مراکز کے حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں مریضوں کو طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں ۔بصورت دیگر کسی بھی کوتاہی کا پوری سنجیدگی کے ساتھ نوٹس لیا جائے گا اور ذمہ داران کی اتنی سخت سرزنش کی جائے گی کہ وہ دوسروں کیلئے بھی باعث عبرت بنیں گے۔ وہ اپنے دفتر گلکدہ سیدو شریف میں نوازشریف کڈنی ہسپتال کے مسائل سے متعلق انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ سنگوٹہ میں حکومت پنجاب کے تعاؤن سے قائم اس ہسپتال میں چند روز قبل ڈائیلاسزیونٹ کی بندش کی وجہ سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ،جس پر ان کے لواحقین نے احتجاج کیاتھا۔ کمشنر ملاکنڈڈویژن اور ڈی سی سوات نے اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔ مسئلے کے حل کے لیے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ نے کڈنی ہسپتال کے ایم ایس کو اپنے دفتر طلب کرلیا۔جن کے مطابق ڈائیلاسز یونٹ بجلی کی لوڈشیڈنگ اورجنریٹر کے تیل کے پیسے ختم ہونے کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔ کمشنر مالاکنڈ ڈویژن نے فوری طور پر واپڈحکام کو ہدایت کرکے ہسپتال میں اضافی لوڈشیڈنگ فوری طور پر بند کرائی ۔جبکہ ناگزیر لوڈ شیڈنگ کی صورت میں جنریٹر کو چالو رکھنے کیلئے تیل اور فنڈز کا مستقل بندوبست کرنے کی غرض سے ایک انتظامی کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More