عید الضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ، ڈپٹی کمشنرسوات

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، 19 آگست 2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا کے زیر صدارت عیدالضحیٰ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ٹی ایم اے ،ریسکیو 1122 ، واساء ، ویٹرنری افیسرز اوردیگر محکموں کے آفیسرز نے بھر پور شرکت کی ، ڈی سی سوات ثاقب رضا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور اس کے لئے تمام محکمے تین روزہ خصوصی مہم برائے صفائی چلائیں تاکہ عوام کو صاف ماحول میسر ہو ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹی ایم ایز اور واساء کے سٹاف چھٹی نہیں کریگی ، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے خدشات کے باعث منتخب کردہ مویشی منڈیوں کے علاوہ مال مویشی کی منڈیوں پر دفعہ 144نافذ کردیا گیا ہے جس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ساتھ ساتھ ڈسٹرک افیسر ویٹرنری اینڈ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کو احکامات جاری کئے گئے کہ ضلع سوات میں داخلی و خارجی مقامات سمیت مختلف جگہوں پر کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے سپرے کرنے کی انتظام کیا جائے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More