خیرات اور چندوں سے ملک چلانا ممکن نہیں ،امیر جماعت اسلامی سیرا ج الحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 21 نومبر 2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ ہر دورمیں دل فریب نعروں سے عوام کو دھوکہ دیا گیا ۔ کشکول لیکر درد ر پھیرنے سے پاکستانی عوام کی عزت نفس کو مجروح کیا گیا۔ خیرات اور چندوں سے ملک چلانا ممکن نہیں ۔ سودی نظام کی وجہ سے پاکستان کا ہر بچہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا قرض دار ہے ۔ حکمرانوں کی عیاشیوں اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے باہرممالک کے ایئرپورٹس پر آج پاکستانی پاسپورٹ کو تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے لیکن عدالتوں میں بسم اللہ پڑھنا معیوب سمجھا جاتا ہے ۔عدالتی نظام قرآنی نظام سے متصادم ہے۔ اسلام مغلوبیت کیلئے نہیں بلکہ غالب نظام کے طور پر آیا ہے ۔دنیا و اخرت کی کامیابی اسوہ حسنہ کوکامل طور پر اپنانے میں ہے ۔ ا ن خیالات کااظہار انہوں ودودیہ ہال سیدوشریف سوات میں عظیم الشان سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری عبدالواسع ، امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے سیاست، معیشت سمیت دیگر تمام شعبوں میں ایک بہتری نظام دیا ہے ۔ ہمارے معاشرے میں امن و سکون پیغمبری اسلام ؐ کی تعلیمات کی وجہ سے ہے ۔ ا سلام سے دوری کی وجہ سے یورپ میں انسانیت اور رشتوں کا تقدس ختم ہوچکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی اور اصولی جماعت ہے۔ جماعت اسلامی ہی ملک کو تمام مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ عوام ملک میں اسلامی نظام کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More