بیوی کو قتل کرنے والا ملزم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)اپنی بیوی رقاصہ مینہ کو پہلی رمضان کے افطاری کے وقت قتل کرنے والے مبینہ ملزم کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ، بنڑ پولیس نے گرفتار مبینہ ملزم شوکت علی کو جوڈیشل مجسٹریٹ دوم کی عدالت میں پیش کیا ، جہاں پر عدالت سے ملزم کیخلاف ریمانڈ کی درخواست کی گئی ، عدالت نے بنڑ پولیس کو دو روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے ملزم کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم صادر کردیا، عدالتی ریمانڈ ملنے کے بعد ملزم دوبارہ بنڑ پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا ہے، جہاں پران سے تفتیش کی جارہی ہے ، مبینہ ملزم شوکت علی نے پہلے رمضان المبارک کو افطاری کےوقت اپنی بیوی پر فائرنگ کی تھی جس سے وہ ہلاک ہوگئی تھی ،پولیس نے چار روز بعد ملزم کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More