سوات میں منافع خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

زما سوات(14مئی2019ء)سوات میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز،گرانفروشوں کی شامت آ گئی، سوات کے سات تحصیلوں میں کارروائی شروع، ایک ہی روز میں ڈیڑھ سو سے زائد منافع خوروں کیخلاف کارروائی، بیس منافع خور سرکاری مہمان، کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق، کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر سوات کا انتباہ، سوات کی  7 تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز  کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی، ناجائز منافع خوروں کو جیلوں میں بھیجنے کا حکم جاری، مہنگائی کی شرح میں کمی کیلئے ڈی سی سوات افس میں شکایات کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا،وزیر اعلی محمود خان کے آبائی ضلع سوات میں ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے اور ڈپٹی  کمشنر سوات ثاقب رضا ء اسلم نے سوات کی  سات تحصیلوں اور سب تحصیلوں میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی ہے جس میں اے سی بابوزی ہیڈ کوارٹر عامر علی شاہ،تحصیل چارباغ میں حمید خان بونیر ی مٹہ۔ بریکوٹ، کبل۔ بحرین۔ مدین،اور کالام سمیت دیگر علاقوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کے بعد گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا اور گزشتہ روز ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائیوں میں بیس منافع خوروں کو جیل بھیج کر ان کی دکانیں سیل کردی گئی ہیں جبکہ ایک سو پچاس دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  ان سے لاکھوں روپے جرمانے وصول کئے گئے جبکہ روزمرہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رکھنے اور ڈی سی کو یومیہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں ناجائز منافع خوری کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی اور نہ وہ کسی رعایت کے مستحق ہے انہوں نے کہا کہ تمام دکاندار نرخ نامہ اپنے پاس رکھیں اور اس سے کسی بھی صورت تجاوز نہ کریں اور روزہ داروں کو ہر صورت میں ریلیف دیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی ہدایات پر سوات میں میں مختلف مقامات پر افطار دستر خوان بھی لگائے گئے ہیں جس سے غریب اور نادار روزہ داروں کو افطاری اور کھانا فراہم کیا جارہا ہے اور یہ سلسلہ چاند رات تک جاری رہیگا انہوں نے کہا عوام کو سستے نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلیے سستے بازار لگائے گئے ہیں جس میں عوام کا رش لگا ہوتا ہے اور عوام کو اشیائے خورد و نوش سستے نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے،مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں انتظامیہ کی جانب سے کارروائیوں کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی شرح میں کمی ائی ہے جس پر عوام نے اعتماد کا اظہار کیا ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More