سوات کے قصائیوں کی چھریاں تیز،لوگوں کو بےوقوف بنانے کا سلسلہ جاری

زما سوات(20مئی2019ء)سوات میں قصائیوں نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ اپنا کرلیا،بچھڑے کو گوشت کو کچا گوشت کانام دیکر 370روپے کی بجائے 450روپے سے 500روپے تک فی کلوفروخت کرنے لگے،بڑا گوشت بھی 370کی بجائے 400روپے میں فروخت ہورہا ہے،مینگورہ شہر،کانجو اور دیگر علاقوں میں قصائیوں نے عوام کو لوٹنے کے لئے نئے حربے استعمال میں لاتے ہوئے بچھڑے کے گوشت کو کچا گوشت کانام دیدیا ہے اور سرکاری نرخ 370روپے کی بجائے 450اور 500روپے میں فی کلو فروخت کررہے ہیں جس پر شہریوں نے شدیدغم وغصے کا اظہار کیا ہے،دوسری جانب قصائیوں نے بڑا گوشت بھی370روپے کی بجائے 400سے لیکر450روپے تک فروخت کررہے ہیں جبکہ قیمہ کا تو کوئی نرخ معلوم نہیں،عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے اس ضمن میں فوری نوٹس لینے اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More