کالام میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

کالام(زما سوات) بحرین کے علاقہ پشمال میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ملزم فرارہونے میں کامیاب پولیس کے مطابق تحصیل بحرین کے علاقہ اریانئی پشمال میں ملزم امیرخان ولد تاج محمد نے رشید احمد ولد امیر پر فائر کھول دی، جس سے اس کی ٹانگوں پر گولی لگی اور شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو سول ہسپتال کالام منتقل کردیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے اور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More