انتظامیہ کی جانب سے دس روزہ صفائی مہم کا آغاز

زما سوات (29مئی2019ء)ضلعی انتظامیہ اور ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے دس روزہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا، نشاط چوک مینگورہ سے سوات پریس کلب تک آگاہی ریلی منعقد کی گئی، ریلی میں اے ڈی سی فواد خان، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئ عامر علی شاہ، ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او شیداء محمد اور منیجر آپریشن میاں شاہد علی کے علاوہ صفائی کے عملہ شریک ہوا، جنہوں نے مختلف بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر صفائی کے حوالے سے مختلف پیغامات درج تھے، گزشتہ روز سوات کی ضلعی انتظامیہ اور ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں میں دس روزہ صفائی مہم (عشرہ صفائی) کے نام سے صفائی مہم کا آغاز کیا گیا مہم کے آغاز کے موقع پر آگاہی ریلی بھی نکالی گئی جو نشاط چوک مینگورہ سے سوات پریس کلب تک جا پہنچی ریلی میں اے ڈی سی سوات فواد خان، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئ عامر علی شاہ کے علاوہ دیگر ضلعی و ڈبلیو ایس ایس سی کے حکام شریک تھے پریس کلب کے سامنے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ڈبلیو ایس ایس سی کے حکام نے بتایا کہ صفائی مہم 10 روز تک جاری رہے گی اورمینگورہ شہر سمیت نو یونین کونسلوں میں گندگی کو ٹھکانے لگایا جائے گا انہوں نے عوام سے بھی اس سلسلے میں تعاون کی اپیل کی کہ وہ بھی اس صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھر ارکھنے میں اپنا کردار اد اکریں کیونکہ عام شہریوں کے تعاون کے بغیر ڈبلیو ایس ایس سی اور متعلقہ حکام بہتر انداز میں مہم نہیں چلا سکتے اس لئے یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم ڈبلیو ایس ایس سی کے اس مہم میں اُنا کا بھر پور ساتھ دیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More