مینگورہ،انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر سمیت دیگر علاقوں میں پیر کے روز سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن کا فیصلہ، شہر اور نواحی علاقوں میں دکانداروں کو تجاوزات راضا ء کا روانہ طور پر ہٹانے کی ہدایت سپیشل ٹیم تشکیل دیدی گئی، اس سلسلے میں تحصیلدار بابوزی سید عمران علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ مینگورہ شہر سمیت تحصیل بابوزی میں تجاوزات کے وجہ سے ایک طرف لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری طرف ٹریفک نظام بھی متاثر ہو رہا ہے اس سلسلے میں عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم نے گرینڈ اپریشن کی ہدایت کردی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر بابوزی عامر علی شاہ کی قیادت میں خصوصی ٹیم شکیل دی ہے اور ٹی ایم اے، انتظامیہ اور پولیس پر مشتمل ٹیم پیر کے روز سے شہر میں گرینڈ اپریشن کا آغاز کر رہے جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور شہر میں لاوڈسپیکر کے زریعے اعلانات بھی کئے جا رہے ہیں اور دکانداروں سے رضاء کا روانہ طور پر تجاوزات ہٹانے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ شہر کو خوبصورت بنایا جا سکیں اور ٹریفک مسائل بھی ختم ہو۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More