سوات میں کرپشن کے تمام ثبوت موجود ہے،نیب کو بھی پیش کئے ہیں،عزیزاللہ گران

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا عزیز اللہ خان گران نے نیب حکام کی توجہ سوات میں کرپٹ سرکاری لوگوں کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہاہے کہ پہلے بھی ان کرپٹ لوگوں کے حوالے سے ان کی کرپشن اوربدعنوانیوں کے شواہد اعلیٰ حکومتی اورسرکاری حکام اورذمہ دار اداروں کو فراہم کی ہے۔ اوراگرضرورت پڑی تو آج بھی تمام شواہد نیب کو فراہم کرنے کیلئے تیارہیں۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ عمران خان کے وژن کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے والے کرپٹ لوگوں اورپس پردہ چہروں کوبے نقاب کرنے کا وقت آگیاہے اور کرپشن بچاؤ مہم چلانے والے سرکاری وحکومتی لوگوں کی جگہ جیل ہے،پی ٹی آئی کے چیئرمین وزیراعظم عمران خان تحریک انصاف کے وزراء اور عہدیداروں کیخلاف بھی تحقیقات کرنے کا عزم رکھتے ہیں،سیدو ہسپتال میں بھرتیوں کیلئے جتنے اشتہارات جاری کئے گئے ہیں اور بھرتیاں کتنی ہوئی ہے اس حوالے سے نیب کو پوری تفصیل فراہم کریں گے، ڈیپارٹمنٹ میں نوکریاں میرٹ کی بنیاد نہیں دی گئی یا قرعہ اندازی نہیں کی گئی تو یہ ہمیں ہر گز قبول نہیں، جن لوگوں نے سرکاری اراضیات پر قبضہ کیاہے اور اس پر کارخانے تعمیر کئے ہیں وہ ریکارڈ بھی ہمارے ساتھ موجود ہیں ان کو بھی بے نقاب کریں گے اور جن سیاسی لوگوں نے سوات میں سرکاری اراضیات پر قبضہ کیا ہے وہ اراضیات ان سے واگزار کرائیں گے اور ان کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے،جن سرکاری مافیا کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی بے نقاب کریں گے اور یہ تمام شواہد عمران خان کو فراہم کریں گے کہ اقتدار سے قبل ان لوگوں کے کتنے اثاثے تھے اور اب کیا صورتحال ہے، سیدوہسپتال سمیت دیگرسرکاری محکموں میں لوگوں کو بھاری رشوت کے ذریعے بھرتی کیا گیا ہے اور میرٹ کونظراندازکرکے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کیخلاف کافی ثبوت اکھٹے کردئیے ہیں اگرنیب ان کے خلاف کارروائی کریگی تو ہمارے پاس جوثبوت ہے وہ کافی ہے انہوں نے کہا کہ سوات کو کرپشن سے پاک کرنے کاتہیہ کررکھاہے اور یہ صرف دعوے نہیں بلکہ اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ محمودخان کو اس حوالے سے آگاہ کیاہے اور وہ خودبھی کرپشن کیخلاف ہے اور وہ بھی کرپٹ لوگوں کیخلاف کارروائی کیلئے پرعزم ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More