کوئی مائی کا لعل سوات میں ٹیکس نہیں لگا سکتا،مراد سعید

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سوات کے لوگوں پر ٹیکس لاگو نہیں کریں گے ٹیکس لاگو نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر آج بھی قائم ہے داخلوں سے محروم طلباء کو داخلے دلوانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات اُٹھائے جار ہے ہیں آئندہ تین مہینوں میں مٹہ اور کبل بجلی گرڈ اشٹیشنوں پر کام شروع ہو جائے گا سوات موٹر وے کو دوسرے مرحلے میں باغ ڈھیرئ تک وسعت دی جائے گی لوگوں سے جو وعدے کئے تھے وہ پورا کر رہے ہیں آج عوام کے سامنے سرخرو ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریم سوات میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگوں سے بجلی کا مسئلہ حل کرنے کاوعدہ کیا تھا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم نے وہ وعدہ پورا کر دیا ہے اور امسال بجلی کے حوالے سے لوگوں نے خوشگوار تبدیلی محسوس کی ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ تین ماہ میں مٹہ اور کبل گرڈ اشٹیشن پر بھی کام شروع ہو جائے گا اور مزید فیڈرز کی منظوری بھی ہوئی ہے تاکہ مستقل بنیادوں پر بجلی کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک شخص گیس منصوبوں کا برائے نام افتتاح کیا کرتا تھا ہم نے گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے انہوں نے کہا کہ اب گھر گھر سوئی گیس فراہم کریں گے اور صرف وعدوں کے ذریعے لوگوں کو نہیں ٹرخائیں گے انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن مہم کے دوران لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ سوات پر ٹیکس نہیں لگائیں گے اور برسراقتدار آ کر ہم نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے اس حوالے سے نگران حکومت نے جو احکامات جاری کئے تھے انشاء اللہ لوگوں پر ٹیکس لاگو نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کے مسائل و مشکلات سے آگاہ ہیں انشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے کرپٹ لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے کیونکہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے انشاء اللہ پاکستان کو عمران خان کی قیادت میں ایک باوقار ملک بنایا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More