سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف بغاوت اور غداری کا مقدمہ درج

ذرائع کے مطابق ایف آئی آر سیل کردی  گئی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سابقہ وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف سوتا کے تھانہ مٹہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مراد سعید کے خلاف بغاوت اور غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف ائی ار میں A.500-504-505-506.ppc 153 کے دفعات لگاۓ گئے ہیں، ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں لاوڈ سپیکر ایکٹ 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ 3/4 کے دفعات بھی شامل ہیں۔ مقدمہ سائل سکنہ شوخدڑہ کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ کبل اور چکدرہ میں بھی مراد سعید کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی آر سیل کردی  گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More