کالام میں محکمہ فارسٹ نے ٹمبر سمگلنگ ناکام بنا دی

کالام(زما سوات ڈاٹ کام) محکمہ فارسٹ کی ایک اور بڑی کاروائی۔ ٹمبر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ گاڑی نمبر6046  کالام سے 60 عدد دیار کی کڑیاں سمگل کرکے پشاور جارہی تھی کہ محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں نے سمگلروں کو دھر لیا۔ فارسٹ اہلکار حضرت محمد کے مطابق سوزوکی گاڑی پشاور سے ادویات کالام سپلائی کرنے کے بعد ٹمبر سمگلنگ کررہی تھی۔ خفیہ اطلاع پر فارسٹ اہلکاروں نے پولیس کے ہمرا چیک پوسٹ پر سمگلروں کو دھرلیا اور گاڑی کے خفیہ خانوں سے 60 عدد تازہ کڑیاں برآمد کرلی۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور اور ان کے ساتھی کو حوالات میں بند کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ یہ محکمہ فارسٹ کی جانب سے ایک ماہ کے اندر دوسری بڑی کاروائی ہے۔ اس سے قبل ایک سبزی سے بھرا ٹرک پکڑ کر اس کے خفیہ خانوں سے 90 عدد سلیپر برآمد کرکے گاڑی کو تحویل میں لے لی گئی تھی۔ محکمہ فارسٹ کی کاروائیوں کو علاقہ عوام نے سراہا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More