سوات سمیت دیگر اضلاع میں سو سے زائد سکول کے بچوں کی حالت غیر ہو گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ضلع سوات ، شانگلہ اور بونیر سمیت دیگر اضلاع میں سکول  کے بچے  پیٹ کے کیڑے مار دوائی کھانے سے بےہوش ہوگئے ، سکول انتظامیہ کے مطابق بچوں کو سکولوں میں  پیٹ کےکیڑوں کی ادویات دی گئیں تھیں جس کی وجہ سے ان بچوں کی حالت غیر ہوگئی، جن کو فوری طبی امداد کیلئے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کو گولیوں کی وجہ سے معمولی ری ایکشن ہوا تھا، تاہم ان کو ہسپتال میں علاج دینے کے بعد فارغ کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ملاکنڈڈویژن میں 100 سے زائد بچوں کو گولیوں کی وجہ سے ری ایکشن ہوا تھا. محکمہ صحت کے مطابق گولیاں بلکل ٹھیک تھی ، بچے گولیاں کھانے سے خوفزدہ ہوگئے تھے، تاہم اب حالات معمول کے مطابق ہیں، اور سکولوں میں بچوں کو پیٹ  کےکیڑے مار  گولیاں دی جائیں گی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More