تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کی طرف کامیابی سے گامزن ہے،وزیر اعلیٰ

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں صوبائی وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ نئے پاکستان کی تشکیل کے سفر میں خیبرپختونخوا کی حکومت کو متعدد اقدامات میں سبقت حاصل ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کی منزل کی طرف کامیابی سے گامزن ہے۔ اندرونی اور بیرونی محازوں پر درپیش شدید چیلنجز کے باوجود پاکستان بتدریج استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ نظام میں اصلاحات سے نالاں ملک دشمن اور مفاد پرست سیاسی عناصر اپنی بقاء کی آخری کوشش کر رہے ہیں۔

پشاور(ہینڈ آوٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کی منزل کی طرف کامیابی سے گامزن ہے۔ اندرونی اور بیرونی محازوں پر درپیش شدید چیلنجز کے باوجود پاکستان بتدریج استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ نظام میں اصلاحات سے نالاں ملک دشمن اور مفاد پرست سیاسی عناصر اپنی بقاء کی آخری کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں صوبائی وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ نئے پاکستان کی تشکیل کے سفر میں خیبرپختونخوا کی حکومت کو متعدد اقدامات میں سبقت حاصل ہے۔ ہم نے روایاتی طرز حکمرانی کی بجائے نئی ترجیحات کا تعین کیا اور اچھی حکمرانی کے لئے ٹھوس بنیادیں فراہم کیں۔ اصلاحات کے مجموعی عمل کو باضابطہ قانون سازی کے ذریعے دیرپا بنایا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے صوبائی حکومت کی قابل عمل اور عوام دوست پالیسیوں کی بدولت صوبے میں حکمرانی کا دوبارہ مینڈیٹ دیا ہے جس کا تقاضا ہے کہ تمام صوبائی ادارے اور خدمات کی فراہمی کے نظام سے وابسطہ ہر فرد اپنی ذمہ داری اخلاص کے ساتھ پوری کرے۔ ہم نے اداروں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرکے بااختیار بنایا اور خدمات کی شفاف انداز میں انجام دہی کا آزادانہ ماحول دیا۔ عوام کو خدمات تک آسان رسائی کا نہ صرف حق دیا بلکہ اداروں کو بلاامتیاز خدمت کرنے کا پابند بنایا۔ ان ساری کاوشوں کا مقصد عام آدمی کو سہولت فراہم کرنا اور اس کی زندگی کو مثبت تبدیلی سے ہمکنار کرنا ہے۔ محمود خان نے واضح کیا کہ ہم مخالفتوں اور رکاوٹوں سے گھبرانے والے نہیں، باشعور افراد کے تعاون سے تبدیلی کے جس مشن کا آغاز کیا ہے اس کو مکمل کرکے دم لیں گے۔ صوبائی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے مختلف ریجنز کی ضروریات اور عوامی مسائل کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی

منصوبہ بندی کی گئی ہے جس پر عملدرآمد سے واضح تبدیلی نظر آئیگی۔ صوبے کے طول و عرض میں جاری عوامی مفاد کی سکیموں خصوصاً میگا منصوبوں کی معیاری تکمیل ترجیحی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف ریجنز کو مواصلاتی طور پر باہم منسلک کرنے کے لئے جاری منصوبے خصوصی توجہ کے متقاضی ہیں۔ سوات موٹر وے، پشاور سے ڈی آئیخان ایکسپریس وے اور دیگر شاہراہوں کی جلد تکمیل کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون یقینی بنائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے، سوات موٹر وے اور پشاور سے ڈی آئیخان ایکسپریس وے کی تکمیل سے ایک بہترین مواصلاتی نیٹ ورک سامنے آئیگا جس سے خطے میں صنعت و تجارت سمیت سیاحت کو ترقی دینے میں بہت مدد ملے گی اور عوام کو آسان سفری سہولت بھی میسر آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں معدنی ذخائر کی تالاش اور ترقی کے لئے بھی مربوط انفراسٹرکچر کا ہونا ناگزیر ہے۔ اس مقصد کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل سکیموں کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل ہونا چاہئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More