اکیلا بھی ہوا تو مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا،عمران خان

عدالتی فیصلہ تسلیم کیا، اطمینان رکھیں پارٹی فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مسئلہ صرف عمران خان ہے ہم اپنے موقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑا ہوں ایکلا بھی ہوا تو اس مافیا کا مقابلہ کروں گا، نواز شریف کی صحت سے متعلق عدالت کا فیصلہ تسلیم کیا۔ اطمینان رکھیں پارٹی فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مسئلہ صرف عمران خان ہے ہم اپنے موقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑا ہوں ایکلا بھی ہوا تو اس مافیا کا مقابلہ کروں گا، نواز شریف کی صحت سے متعلق عدالت کا فیصلہ تسلیم کیا۔ اطمینان رکھیں پارٹی فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی،

اجلاس میں ملکی سیاسی اقتصادی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کا مسئلہ صرف اور صرف عمران خان ہے اپنے موقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑا ہوں، ایکلا بھی ہوا تو اس مافیا کا مقابلہ کروں گا، نواز شریف کی صحت سے متعلق عدالت کا فیصلہ تسلیم کیا،نواز شریف نے لندن میں جس فلیٹ پر قیام کیا اسکی ملکیت بھی ثابت نہیں کر سکے،

جبکہ استعمال کرنے والے بیٹے حسن اور حسین نواز بھی پاکستان میں اشتہاری ہیں ساتھ جانے والے شہباز شریف کا بیٹا اور داماد بھی اشتہاری ہیں، مولانا فضل الرحمان کی سیاست ختم ہو چکی، پارٹی فنڈنگ کیس کے سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اطمینان رکھیں پارٹی فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں پارٹی کے تمام فنڈز کا آڈٹ ہو چکا ہے،2ماہ عدالتوں میں جاکر اپنے اثاثوں کی تفصیلات دے چکا ہوں، چیئرمین نیب کے بیان پر وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن ہو یا حکومت احتساب سب کا ہونا چاہئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More