پاکستان کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،رضا خان

رضاء خان نے کہا ہے کہ اپنے ملک کی حفاظت اچھے طریقے سے جانتے ہیں

گوجر قوم کے مرکزی سردار الحاج رضاء خان نے کہا ہے کہ اپنے ملک کی حفاظت اچھے طریقے سے جانتے ہیں باصلاحیت فوج کی موجودگی میں پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتا، گجر قوم ملک کی ترقی میں کسی سے پیچھے نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور اسکو حاصل کرنے کیلئے ہمارے آباو اجداد نے جو قربانیاں دی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)گوجر قوم کے مرکزی سردار الحاج رضاء خان نے کہا ہے کہ اپنے ملک کی حفاظت اچھے طریقے سے جانتے ہیں باصلاحیت فوج کی موجودگی میں پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتا، گجر قوم ملک کی ترقی میں کسی سے پیچھے نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور اسکو حاصل کرنے کیلئے ہمارے آباو اجداد نے جو قربانیاں دی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے،

ہم اپنے ملک کی حفاظت اچھے طریقے سے جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کا شمار دنیا کے بہترین افواج میں کیا جاتا ہے اور انکی موجودگی میں کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے ورنہ انکے آنکھیں نکال دی جائیگی انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے لاکھوں گوجر قوم اپنے افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور گوجر قوم نے اس ملک کیلئے جو قربانیاں دی ہے اسکی ایک لمبی داستان ہے اور اس ملک کی ترقی میں گوجر قوم کسی سے پیچھے نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اللہ نہ کریں اگر اس ملک پر برا وقت آیا تو گوجر قوم اپنے فوج کے کندھو ں سے کندھا ملا کر لڑیگی اور اپنے ملک کا دفاع کریگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More