ترقی و خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا،کرنل معراج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)کمانڈنگ آفیسر مینگورہ کرنل معراج نے کہا ہے کہ سوات کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے، ٹریفک مسایل کے حل سمیت تمام امور پر مشترکہ کام کرینگے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز شہر کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او سیدو سرکل محمد اسحاق خان، سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم، سوات ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ذاہد خان ایس ایچ او مینگورہ انور خان اور دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے تجاویز پیش کئے کرنل معراج نے گفتگو کرتے ہویے کہا کہ جنرل آپریشنل کمانڈر ملاکنڈ آرمی خرم سرفراز خان کی ہدایات پر عوامی مشکلات کے خاتمے کیلیے خصوصی کوششیں شروع کردی ہے اور جس طرح پاک فوج نے دہشت گردی کے دوران یہاں کے عوام کے ساتھ مل کر کام کیا اس طرح ترقی اور خوشحالی کیلیے بھی مل کر کام کیا جایئگا انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک کا بڑا مسئلہ ہے جس کی بڑی وجہ پورے ملاکنڈ ڈویژن کے گاڑیوں کا بوجھ اور ملک بھر سے بڑی تعداد میں آنے والے سیاح ہے جس کیلیے جامع پلان تشکیل دیا جارہا ہے تاکہ آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں کے مشکلات میں کمی اسکیں انہوں نے کہا کہ ایلم کے عوام کی مشکلات کے خاتمے کیلیے ایلم روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے جس کی تعمیر سے عوامی مشکلات کا خاتمہ ہوگا کہا کہ جنت نظیر وادی میں کورونا کے جنت جیتنے کے بعد ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کیلیے پاک فوج ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور انتظامیہ سے مل کر انکو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور اب سوات کے امن کے گیت پورے دنیا میں گائے جا رہے ہیں جو یہاں کے عوام، پولیس اور فورسیز کے قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More