معیاری اور بامقصد تعلیم کا فروغ وقت کی اشد ضرورت ہے،شاہد وارثی

ان خیالات کااظہار انہوں نے آفاق سوات ریجن کے زیر اہتمام پرنسپلز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا

معروف سکالر اورآفاق پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو شاہد وارثی نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر وترقی کے لئے معیاری اور بامقصد تعلیم کا فروغ نہایت ضروری ہے، تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لئے بین الاقوامی معیار کے اصول اپنا نا نا گزیر ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے آفاق سوات ریجن کے زیر اہتمام پرنسپلز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) معروف سکالر اورآفاق پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو شاہد وارثی نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر وترقی کے لئے معیاری اور بامقصد تعلیم کا فروغ نہایت ضروری ہے، تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لئے بین الاقوامی معیار کے اصول اپنا نا نا گزیر ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے آفاق سوات ریجن کے زیر اہتمام پرنسپلز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کنونشن سے آفاق پاکستان کے کنٹری ہیڈ آف مارکیٹنگ عثمان ایوب، شعیب، سوات ریجن کے زونل انچارج ماجد علی، ماہر تعلیم اختر علی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا

جبکہ اس موقع پر پی ایس ایم اے سوات کے صدر احمد شاہ، انجینئر شرافت علی، جلیل احمد اور دیگر پی ایس ایم اے کے قائدین موجود تھے، شاہد وارثی نے بین الاقوامی تعلیمی معیار برائے تعلیمی ادارے کے عنوان سے لیکچر دیتے ہوئے تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے اور عالمی معیار کیمطابق رہنما اصول بیان کئے جبکہ عثمان ایوب نے آفاق کی تعلیمی خدمات کے حوالے سے خطاب کیا، کنونشن میں سوات بھر کے سیکنڈری سکولوں کے پرنسپلز شریک ہوئے اور انہوں نے آفاق کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More