سوات کی ترقی میں طلباء کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے،جی او سی ملاکنڈ ڈویژن

یونیورسٹی آف سوات اور افضل خان لالہ کالج کے طلباء و طالبات کا ملاکنڈ فورٹ کا دورہ

جی او سی ملاکنڈڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا کی ہدایت پر یونیورسٹی آف سوات اور افضل خان لالہ کالج کے طلباء و طالبات نے ملاکنڈ فورٹ کا دورہ کیا اور ایک یادگار دن گزارا۔اس موقع پر طلباء وطالبات کو ملاکنڈفورٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیااوراُن سے فائرنگ بھی کرائی گئی۔ ا س مو قع پرجی او سی نے کہا کہ نوجوان خصوصاً طلباء سوات کا مستقبل ہیں اور ملک اور معاشرے کی ترقی کا انحصار ان پرہی ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)جی او سی ملاکنڈڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا کی ہدایت پر یونیورسٹی آف سوات اور افضل خان لالہ کالج کے طلباء و طالبات نے ملاکنڈ فورٹ کا دورہ کیا اور ایک یادگار دن گزارا۔اس موقع پر طلباء وطالبات کو ملاکنڈفورٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیااوراُن سے فائرنگ بھی کرائی گئی۔ ا س مو قع پرجی او سی نے کہا کہ نوجوان خصوصاً طلباء سوات کا مستقبل ہیں اور ملک اور معاشرے کی ترقی کا انحصار ان پرہی ہے۔انھوں نے وفد کو ملاکنڈ ڈویژن میں جاری استحکام ِ امن کی کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ ماحولیات کا تحفظ اور سیاحت کی ترقی سوات کے معاشی مستقبل کے لیے اشد ضروری ہیں جس میں طلباء کا کردار ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک آرمی اس سلسلے میں ہر ممکن مددفراہم کرے گی،مختلف ذرائع سے حاصل شدہ خبروں کو جانچنے کے سلسلے میں تحقیقی رویہ اپنائیں۔ شرکاء نے تمام موضوعات پر کھل کر تبادلہِ خیال کیا اور سوالات پوچھے۔انھوں نے کہا کہ پاک آرمی کی جانب سے ایسے مواقع فراہم کرنا طلباء کے لیے ایک مثبت اقدام ہے جس سے ہمیں پاک فوج کے بارے میں بہترآگاہی ملی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More