کیڈٹ کالج سوات میں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد

تقریب میں بریگیڈئر نسیم انور نے شرکت کی

ٹاسک فورس کمانڈر کبل بریگیڈئر نسیم انور نے کہا ہے کہ سوات میں کیڈیٹ کالج کا قیام اس وقت کیا گیا جب حالات انتہائی کشیدہ تھے، کیڈٹ کالجز پاکستان کے بچوں کو بہترین تعلیم و تربیت دے رہی ہیں،ان خیالات کا اظہارگلی باغ میں کیڈٹ کالج سوات میں چوتھے یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ سوات جیسے خوبصورت علاقے میں کیڈٹ کالج کا قیام ایک بہترین درسگاہ علاقے کے عوام کو دینا مقصد تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ٹاسک فورس کمانڈر کبل بریگیڈئر نسیم انور نے کہا ہے کہ سوات میں کیڈیٹ کالج کا قیام اس وقت کیا گیا جب حالات انتہائی کشیدہ تھے، کیڈٹ کالجز پاکستان کے بچوں کو بہترین تعلیم و تربیت دے رہی ہیں،ان خیالات کا اظہارگلی باغ میں کیڈٹ کالج سوات میں چوتھے یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ سوات جیسے خوبصورت علاقے میں کیڈٹ کالج کا قیام ایک بہترین درسگاہ علاقے کے عوام کو دینا مقصد تھا ۔

انہوں نے کہاکہ سوات میں انتھک قربانیوں کے بعد امن وامان قائم ہوچکاہے۔ سوات میں کیڈٹ کالج کے زریعے بچوں کو بہترین تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ بہترین جسمانی اور ذہنی تربیت دی جارہی ہے کالج ہذا کے لئے عمارات کی تعمیرات تقریباً مکمل کردی گئی ہے جو مسائل ہے اس کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، انہوں نے اس موقع پر کیڈٹ کالج کے طلبا کی پریڈ کا معائینہ کیا، اس سے قبل کالج کے پرنسپل نے کالج کے کارگردی پر تفصیلی خطاب کیا ۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے چار سالانہ امتحانوں میں کیڈٹ کالج کے طلبا ء نے سوات تعلیمی بورڈ میں میٹرک اور انٹرمیں نمایاں پوزیشن حاصل کررکھی ہے اس طرح ہم نصابی سرگرمیوں بھی کالج کے طلباء نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئے ہیں۔ سالانہ یوم والدین کی تقریب میں طلباء کے والدین، سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ سول اور فوجی افسروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر کالج کے طلبائے پریڈ، پی ٹی شو، جمنا سٹک اور دیگر جسمانی کرتبوں کا مظاہرہ بھی کیا۔ پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی برگیڈئر نسیم نے تعلیمی بورڈ اور کالج میں نمایا ں پوزیشن اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹ میں یاگاری شیلڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More