لکی مروت خودکش حملے کے الزام میں متعدد مشتبہ افراد گرفتار

خودکش بمبار کے تین سہولت کاروں کی بھی شناخت ہو گئی ہے

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ میں ملوث ہونے کے الزام میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

پشاور(ویب ڈیسک ) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ میں ملوث ہونے کے الزام میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کے 3 سہولت کاروں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سرائے نورنگ کا رہائشی جمشید،شمالی وزیرستان کے خلیل اورحفیظ اللہ شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی نے ڈی آئی خان میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ 19 دسمبر کو لکی مروت کی تحصیل نورنگ میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ ہوا تھا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More