دنیا بھر کے سیاح سوات آکر یہاں کی خوبصورتی سے لطف اُٹھائیں، لیلیٰ ناز

سیاحت کی ماہر لیلیٰ ناز نے مینگورہ میں میڈیا سے گفتگو کی

سیاحت کی ماہر خاتون لیلیٰ ناز نے کہاہے کہ سوات قدرتی حسن اور دلفریب نظاروں سے مالامال وادی ہے جہاں آنے کے بعد واپس جانے کو جی نہیں کرتا،حسن کے لحاظ سے سوات اپنی مثال آپ ہے،یہاں کے سیاحتی مقامات ملم جبہ،کالام،بحرین،مدین،مہوڈنڈ،میاندم،مرغزار اور دیگر علاقے باربار دیکھنے کے قابل ہیں لہٰذہ سیاحوں کو چاہئے کہ وہ سوات آکر یہاں پر موجود قدرتی حسن سے لطف اٹھائیں۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سیاحت کی ماہر خاتون لیلیٰ ناز نے کہاہے کہ سوات قدرتی حسن اور دلفریب نظاروں سے مالامال وادی ہے جہاں آنے کے بعد واپس جانے کو جی نہیں کرتا،حسن کے لحاظ سے سوات اپنی مثال آپ ہے،یہاں کے سیاحتی مقامات ملم جبہ،کالام،بحرین،مدین،مہوڈنڈ،میاندم،مرغزار اور دیگر علاقے باربار دیکھنے کے قابل ہیں لہٰذہ سیاحوں کو چاہئے کہ وہ سوات آکر یہاں پر موجود قدرتی حسن سے لطف اٹھائیں۔

مینگورہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ ناز نے کہاکہ وہ اس سے قبل بھی سوات آتی رہی ہیں، ہربار سوات کی خوبصورتی میں اضافہ دیکھنے کو ملا،برف پوش پہاڑ،چشمے،خوشی کے نغمے گاتا دریا،شورمچاتیں آبشاریں اورگھنے جنگلات،سوات کے حسن میں اضافہ کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ جس طرح سوات خوبصورت ہے اسی طرح یہاں کے لوگ بھی کافی مہمان نواز ہیں جو ہروقت مہمانوں کو خوش آمدید کہنے اور ان کی رہنمائی کیلئے تیار رہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملم جبہ اورکالام میں مختلف فیسٹول اور ایونٹس سوات کی سیاحت کے فروغ کیلئے معاؤن ثابت ہورہے ہیں لہٰذہ اسی طرح کے سیاحتی میلوں کا انعقاد تسلسل کے ساتھ کیا جا نا چاہئے اس سے نہ صرف سیاحت بلکہ سوات کی معیشت کو بھی ترقی ملے گی جس کے نتیجے میں یہاں کے لوگوں کو مقامی سطح پر روزگار کے مواقعے بھی میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ یہاں پر بدحال سڑکیں سیاحت کی راہ میں بڑی رکاؤٹ تھیں جو حکومت نے دور کردی اور سوات بھر کی تمام تر سڑکوں کی ازسرنو تعمیر کی گئی جس کی وجہ سے سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو بھی سفری مشکلات سے چھٹکارا ملا اور اب گھنٹوں کا راستہ منٹوں میں طے کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ دنیا بھر کے سیاح سوات آئے اور یہاں کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More