خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز کی ٹرافی اور لوگو کی تقریب رونمائی

خواتین کی82 کھلاڑی دس گیمز میں شرکت کریں گی

خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز کی ٹرافی اور لوگو کی تقریب رونمائی مکان باغ سوات میں ہوئی۔اس موقع پرباقاعدہ طور پر ٹرافی اور لوگو کی رونمائی کی گئی۔ تقریب میں کھلاڑیوں نے ٹیبلو اور نغمے پیش کئے جس میں ریجنل سپورٹس آفیسر حضرت اللہ خٹک،ملاکنڈڈویژن کے تمام ضلعی سپورٹس آفسران کے علاوہ ذاکر اللہ،یوسف خان،شفقت اللہ اور کھلاڑیوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ پہلے مرحلے میں ان گیمز میں تحصیل کی سطح پر مرد کھلاڑیوں کے درمیان فٹبال،والی بال،ایتھلیٹکس،بیڈمنٹن،کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے ہوں گے جس میں 588کھلاڑی حصہ لیں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز کی ٹرافی اور لوگو کی تقریب رونمائی مکان باغ سوات میں ہوئی۔اس موقع پرباقاعدہ طور پر ٹرافی اور لوگو کی رونمائی کی گئی۔ تقریب میں کھلاڑیوں نے ٹیبلو اور نغمے پیش کئے جس میں ریجنل سپورٹس آفیسر حضرت اللہ خٹک،ملاکنڈڈویژن کے تمام ضلعی سپورٹس آفسران کے علاوہ ذاکر اللہ،یوسف خان،شفقت اللہ اور کھلاڑیوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ پہلے مرحلے میں ان گیمز میں تحصیل کی سطح پر مرد کھلاڑیوں کے درمیان فٹبال،والی بال،ایتھلیٹکس،بیڈمنٹن،کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے ہوں گے جس میں 588کھلاڑی حصہ لیں گے۔

جبکہ خواتین کھلاڑی والی بال‘نیٹ بال‘ایتھلیٹکس’رسہ کشی’بیڈمنٹن’ٹیبل ٹینس اور کرکٹ کے مقابلوں میں شرکت کریں گی۔ دوسرے مرحلے میں 113 مرد کھلاڑی ہاکی ٹیبل ٹینس،جوڈ،کراٹے،تائیکوانڈو،ریسلنگ،باسکٹ بال،جمناسٹک،ووشو اور ویٹ لفٹنگ جبکہ تیسرے مرحلے میں 142 مرد کھلاڑی ہینڈ بال،بیس بال،ٹینس،آرچری،فٹبال، تھروبال،سوئمنگ،سائیکلنگ،سنوکر،فل کنٹیکٹ کراٹے،باڈی بلڈنگ،باکسنگ،سکواش اور چک بال کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

دوسرے مرحلے میں خواتین کی82 کھلاڑی دس گیمز میں شرکت کریں گی ان گیمز میں بیس بال،ہاکی،سکواش،ٹینس،آرچری،ووشو،جوڈو،تائیکوانڈو،باسکٹ بال اور ہینڈ بال شامل ہیں جبکہ تیسرے مرحلے میں خواتین کی107کھلاڑی شرکت کریں گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More