سوات، آٹے کی منصفانہ تقسیم کے لئے لائحہ عمل کا اعلان

بیس کلو تھیلے کی قیمت 808 روپے مقرر کردی گئی

سوات میں آٹے کی منصفانہ تقسیم کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کردیا گیا، آبادی کے لحاظ سے کوٹہ تقسیم کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں آٹے کے تقسیم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزی عامر علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہو۔ا جس میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم، فلور ملز مالکان، آٹاڈیلران اور دیگر نے شرکت کی۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں آٹے کی منصفانہ تقسیم کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کردیا گیا، آبادی کے لحاظ سے کوٹہ تقسیم کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں آٹے کے تقسیم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزی عامر علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہو۔ا جس میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم، فلور ملز مالکان، آٹاڈیلران اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں آٹے کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں متفقہ طور پر لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا،جس میں مینگورہ شہر کو آبادی کے لحاظ سے چار فلور ملز کا کوٹہ دینے، تحصیل مٹہ کیلئے ایک فلور مل، ایک خوازہ خیلہ، ایک بریکوٹ اور ایک چارباغ اور مدین کیلئے مختص کیا گیا۔آٹا ڈیلرز کو سرکاری ریٹ پر معیاری آٹا دینے کی ہدایت کی گئی جس میں ملز مالکان 20کلو تھیلا 780روپے دینگے اور آٹا ڈیلرز اسکو 808روپے پر فروخت کریں گے۔ جس کو فوری طور پر نافذ عمل کردیا گیا۔

اس طرح مینگورہ شہر سمیت تمام تحصیلوں کے اہم بازاروں میں سرکاری نرخ پر انتظامیہ کی جانب سے آٹا فراہم کیا جائیگا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزی عامر علی شاہ نے کہا کہ فلور ملز مالکان آٹے کا معیار برابر رکھیں اور ریٹ کسی بھی صورت میں زیادہ نہ کریں تاکہ سوات کے عوام کو ریلیف مل سکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More