مینگورہ،ٹی ایم اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

فضاگٹ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا

مینگورہ میں ٹی ایم اے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن، شاہدرہ میں تاجروں کا ٹی ایم اے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ جبکہ مینگورہ فضا گٹ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کیا گیا۔ ڈی ایس پی سٹی کی مداخلت پر روڈ کر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بعد ازاں متاثرہ تاجروں کا سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم،سابق تحصیل کونسلر شاہد علی اور علی محمد علیزئ کی قیادت میں اے اے سی اشتیاق احمد سے ملاقات، تاجروں کی تشویش اور غم و غصے سے آگاہ کیا گیا۔تجاوزات کے خلاف آپریشن کی آڑ میں تاجروں کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کیا جائے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں ٹی ایم اے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن، شاہدرہ میں تاجروں کا ٹی ایم اے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ جبکہ مینگورہ فضا گٹ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کیا گیا۔ ڈی ایس پی سٹی کی مداخلت پر روڈ کر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بعد ازاں متاثرہ تاجروں کا سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم،سابق تحصیل کونسلر شاہد علی اور علی محمد علیزئ کی قیادت میں اے اے سی اشتیاق احمد سے ملاقات، تاجروں کی تشویش اور غم و غصے سے آگاہ کیا گیا۔تجاوزات کے خلاف آپریشن کی آڑ میں تاجروں کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کیا جائے اور تاجروں سے لیا گیا سامان اور شناختی کارڈ فوری طور پر واپس کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر اے اے سی اشتیاق احمدنے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہیں تاجروں نے اے اے سی کو بتایا کہ آئندہ تجاوزات کیخلاف آپریشن سے قبل تاجروں کو وارننگ دی جائے بعد میں آپریشن کیا جائے، سوات کے تاجر پہلے ہی سے معاشی طور پر بدحال ہے، مہنگائی کا دور دورہ ہے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے عوام کی قوت خرید بھی جواب دے گئی ہے، اوپر سے رہی سہی کسر ٹی ایم اے والے پوری کر رہے ہیں تاجروں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More