شجر کاری مہم میں 78 لاکھ سے زائد پودے تقسیم کئے گئے،رئیس خان

شجر کاری مہم کے دوران لاکھوں پودے لگائے گئے،ڈی ایف او

ڈویژنل فارسٹ آفیسر سوات رئیس خان نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم میں ملاکنڈ فارسٹ (ایسٹ) نے اب تک 78 لاکھ سے زائد پودے عوام میں تقسیم کئے ہیں جبکہ سوات میں اب تک زمینداروں اور عوام میں 25لاکھ 56ہزار سے زائد جبکہ محکمانہ کارروائی کے دوران 3لاکھ 56 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔شجر کاری مہم میں تقسیم ہونے والے پودوں میں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ڈویژنل فارسٹ آفیسر سوات رئیس خان نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم میں ملاکنڈ فارسٹ (ایسٹ) نے اب تک 78 لاکھ سے زائد پودے عوام میں تقسیم کئے ہیں جبکہ سوات میں اب تک زمینداروں اور عوام میں 25لاکھ 56ہزار سے زائد جبکہ محکمانہ کارروائی کے دوران 3لاکھ 56 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔شجر کاری مہم میں تقسیم ہونے والے پودوں میں سپیدہ،کیکر،ویلو،چیڑ، لاچی،دیار،پولائی اور دیگر شامل ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شجر کاری مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کامیابی سے جاری ہے اور جگہ جگہ پر محکمہ جنگلات کی جانب سے عوام میں پودے تقسیم کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب تک ملاکنڈ فارسٹ (ایسٹ) جن میں بونیر،شانگلہ،سوات اور کالام کے فارسٹ ڈویژن شامل ہیں ان علاقوں میں 78لاکھ سے زائد پودے تقسیم ہوچکے ہیں جبکہ محکمانہ طور پر سوات میں 3لاکھ 56ہزار سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں جس کی حفاظت کیلئے تمام تر انتظامات محکمہ جنگلات خود کررہا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More