سوات، پولیس کا شکاریوں کے خلاف کارروائی،دو بندوق بر آمد

شکاریوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا

چارباغ پولیس نے کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے شکاریوں کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق چار باغ میں پولیس نے کارروائی کی جس میں محمد نبی کو گرفتارکیاگیا جس سے ایک بندوق بارہ بور جو غیر لائسنس یافتہ تھا قبضے میں لے لیاگیا۔اس کے ساتھ ساتھ سردار حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک بندوق بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)چارباغ پولیس نے کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے شکاریوں کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق چار باغ میں پولیس نے کارروائی کی جس میں محمد نبی کو گرفتارکیاگیا جس سے ایک بندوق بارہ بور جو غیر لائسنس یافتہ تھا قبضے میں لے لیاگیا۔اس کے ساتھ ساتھ سردار حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک بندوق بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شکاریوں کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی وجہ سے گرفتارکیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More