پولیس کا قمار بازی کی محفل پر چھاپہ،3لاکھ نقدی سمیت14افراد گرفتار

غالیگے پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انورکی ہدایت پر سما ج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی اُو بریکوٹ بادشاہ حضرت، ایس ایچ اُو غالیگے اختر ایوب او ران کی ٹیم نے دورانِ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن بمقام بدری بریکوٹ میں قمار بازی کی سجی ہوئی محفل پر چھاپہ مار ا۔اس دوارن لیاقت علی خان ولد عبد الاکبر خان سکنہ محلہ بالختی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انورکی ہدایت پر سما ج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی اُو بریکوٹ بادشاہ حضرت، ایس ایچ اُو غالیگے اختر ایوب او ران کی ٹیم نے دورانِ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن بمقام بدری بریکوٹ میں قمار بازی کی سجی ہوئی محفل پر چھاپہ مار ا۔اس دوارن لیاقت علی خان ولد عبد الاکبر خان سکنہ محلہ بالختی ننگولئی، نیاز محمد ولد وزیر محمد سکنہ مردان، نادر خان ولد میاں سید رحمان سکنہ مدین، محمد نواب ولد بخت نواب سکنہ گھڑی کلے مدین، عبد القیوم ولد محمد حسین سکنہ سیدو شریف، سردار شاہ ولد حافظ سکنہ گھڑی کلے مدین

نعیم اللہ ولد عزیز اللہ سکنہ سواڑی بونیر، عمراز خان ولد رضا خان ساکن بازارگے بونیر، اختر علی ولد فضل خالق سکنہ محلہ عیسیٰ خیل مینگورہ، شیر کریم ولد محمد اکبر خان سکنہ عیسیٰ خی چینہ بونیر، شیر بہادر خان ولد طالب ساکن بر پلو بیدرہ مٹہ، جہانزیب خان ولد اغات خان سکنہ محلہ خالق آباد رنگ محلہ مینگورہ، خیر الرحمن ولد خیر اللہ خان سکنہ مانسہرہ، رفیع الدین ولد رضا خان سکنہ بنڑ محلہ عنایت آبادمینگورہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3لاکھ 43ہزار روپے نقداور جامعہ تلاشی کے دوران عمراز خان ولد رضا ساکن بازار گے بونیر سے ایک عدد شراب بوتل برآمد کی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More