سوات: چارباغ پولیس نے چوروں کو دھر لیا،تین لاکھ بھی برآمد

چوری کی گئی بھینسیں قبضے میں لی لی گئی

ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ اُو تھانہ چارباغ بخت اللہ خان اور ان کی ٹیم نے گزشتہ روز چارباغ کے علاقہ سیج بنڑمیں گوہر علی ولد محمد اشرف کے گھر سے3عدد بھینس،18بوری چاول چوری کرنے والے ملزمان کو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مددسے ٹریس کرتے ہوئے ملزمان عمر زمان ولد حکیم خان سکنہ آم،عجب خان،ریاض،مجرم اشتہاری سید باچا،مجرم اشتہاری اکبر زادہ پسران نظیر گل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ بھینسیں بھاری مقدار میں دھان (شولے) اور وقوعہ میں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ اُو تھانہ چارباغ بخت اللہ خان اور ان کی ٹیم نے گزشتہ روز چارباغ کے علاقہ سیج بنڑمیں گوہر علی ولد محمد اشرف کے گھر سے3عدد بھینس،18بوری چاول چوری کرنے والے ملزمان کو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مددسے ٹریس کرتے ہوئے ملزمان عمر زمان ولد حکیم خان سکنہ آم،عجب خان،ریاض،مجرم اشتہاری سید باچا،مجرم اشتہاری اکبر زادہ پسران نظیر گل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ بھینسیں بھاری مقدار میں دھان (شولے) اور وقوعہ میں استعمال ہونے والے دو عدد پستول برآمد کرکے مقدمہ علت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اسی طرح دوسری کاروائی میں ایس ایچ اُو تھانہ چارباغ بخت اللہ خان، کنسٹیبل مسلم شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے جیب کترے سے 3لاکھ 50ہزار روپے برآمد کرکے اصل مالک کو پہنچادیا اور ملزم جانثار ولد ماسم خان حال پشاور کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More