حکومت کا نواز شریف کی بے دخلی کے لیے برطانیہ کو خط لکھنے کا فیصلہ

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپسی کے لیے برطانیہ کو خط لکھیں گے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے علاج سے متعلق کوئی رپورٹ پنجاب حکومت کو جمع نہیں کرائی، نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کا وقت آپہنچا ہے۔ پنجاب حکومت کی رپورٹ کے بعد اب وفاقی حکومت آئندہ ہفتے برطانوی حکومت کو خط لکھے گی، جس میں نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرکے واپس پاکستان بھیجنے کی استدعا کی جائے گی

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے علاج سے متعلق کوئی رپورٹ پنجاب حکومت کو جمع نہیں کرائی، نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کا وقت آپہنچا ہے۔ پنجاب حکومت کی رپورٹ کے بعد اب وفاقی حکومت آئندہ ہفتے برطانوی حکومت کو خط لکھے گی، جس میں نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرکے واپس پاکستان بھیجنے کی استدعا کی جائے گی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا اس قوم اور ملک سے احساس کا رشتہ ہے، وہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں، انہوں نے گندم ، چینی اور آٹے کے مصنوعی بحران کی خود مانیٹرنگ کی۔ عوام کی تکلیف کے ازالے کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے، ہم پر امید ہے اس کمی کے باعث دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔عوام کا درد رکھنے والے اپوزیشن لیڈر لندن کے بجائے پاکستان آکرعوام کادرد بانٹیں کیوں کہ عوام کا درد رکھنے والے سیرو تفریح کے بجائے عوام میں موجود ہوتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More