سوات میں تن سازی کے مسٹر جونئیرمقابلے اختتام پذیر

رضوان آف پشاور نے جونیئر مین فیزیک مقابلہ جیت کراعزاز اپنے نام کرلیا

سوات میں تن سازی کے مقابلے اختتام پذیر، مسٹر جونیئر مقابلوں میں رضوان آف پشار نے جونیئر مین فیزیک مقابلہ جیت کراعزاز اپنے نام کرلیا، علی آف پشاور نے دوسری پوزیشن حاصل کی، اس موقع پر انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن کے صوبائی صدر ایم پی اے فضل الہٰی خان مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈیڈک چیئرمین سوات فضل حکیم خان نے بحیثیت صدر شرکت کی۔س موقع پر چیئرمین عشر وزکوٰۃ انجینئر عمر فاروق بھی موجود تھے،

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں تن سازی کے مقابلے اختتام پذیر، مسٹر جونیئر مقابلوں میں رضوان آف پشار نے جونیئر مین فیزیک مقابلہ جیت کراعزاز اپنے نام کرلیا، علی آف پشاور نے دوسری پوزیشن حاصل کی، اس موقع پر انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن کے صوبائی صدر ایم پی اے فضل الہٰی خان مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈیڈک چیئرمین سوات فضل حکیم خان نے بحیثیت صدر شرکت کی۔س موقع پر چیئرمین عشر وزکوٰۃ انجینئر عمر فاروق بھی موجود تھے۔

گذشتہ روز سوات ودودیہ ہال میں آل پاکستان مین فیزیک تن سازی کے مقابلوں کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک بھر کے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنے صلاحتیوں کو مظاہرہ کیا، سخت مقابلے کے بعد جونیئر میں رضوان آف پشاور نے مسٹر جونیئر کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ پشاور ہی کے علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، اس موقع پر مہمان خصوصی فضل الہٰی نے مقابلوں کے انعقاد کو سوات کے لئے ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن آف پاکستان سوات کی طرح ملک بھر میں ہر قسم کے سپورٹس مقابلوں کے انعقاد کی بھر پور حمایت کریں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کو ہر سطح پر ان کے حقوق دیں گے، انہوں نے کہا کہ سوات میں عوام اور صحافیوں کے بے تحاشہ قربانیوں کی بدولت اب مکمل طور پر امن و امان قائم ہے اور ملکی اور غیر ملکی سیاح بلا خوف و خطر سوات آسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان وژن کو پاکستان کے کونے کونے تک پہنچائیں گے اور خاص کر نوجوانوں کی ہر موڑ پر رہنمائی یقینی بنائیں گے۔

اس موقع پر ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان، انجینئر عمر فاروق نے کھیلوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، دریں اثنا انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ملاکن ڈویژن کے چیئرمین فضل رحیم خان اور جنرل سیکرٹری محمد رحیم خیال نے مہمانوں اور تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی آئندہ بھی اس قسم مقابلے سوات میں منعقد ہوں گے، سوات مین فیزیک ایسو سی ایشن کے آرگنائزر اختیار علی خان، عظمت علی خان، نعمان احمد اور اعجاز علی نے مقابلوں کے لئے بہترین انتظامات کئے تھے جس پر مہمانوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور سواتی عوامی کی مہمانوازی کو بے حد سراہا، تقریب کے اخر میں کھلاڑیوں سرٹیفیکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More