زرعی یونیورسٹی میں رواں ماہ اور انجینئرنگ میں جون سے کلاسز شروع ہوں گے،فضل حکیم

2020سیاحت، ترقی اور خوشحالی کا سال ہے اور اس سال ترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے

ڈیڈک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی رواں ماں جبکہ انجنئیرنگ یونیورسٹی میں جون سے کلاسیز کا آغاز ہوجایئگا، 2020سیاحت، ترقی اور خوشحالی کا سال ہے اور اس سال ترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہویے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں کھلاڑی صوبے کی ترقی کیلیے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں اور سوات کے طلبا ء کیلیے رواں ماہ زرعی یونیورسٹی میں باقاعدہ کلاسیز کا آغاز ہوگا جسکا باقاعدہ

سوات (زما سوات داٹ کام)ڈیڈک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی رواں ماں جبکہ انجنئیرنگ یونیورسٹی میں جون سے کلاسیز کا آغاز ہوجایئگا، 2020سیاحت، ترقی اور خوشحالی کا سال ہے اور اس سال ترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہویے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں کھلاڑی صوبے کی ترقی کیلیے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں اور سوات کے طلبا ء کیلیے رواں ماہ زرعی یونیورسٹی میں باقاعدہ کلاسیز کا آغاز ہوگا جسکا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلی محمود خان کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک اسمیں کلاسیز کا آغاز ہوچکا ہوتا لیکن کرونا وایرس کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند ہونے سے ایسا ممکن نہ ہوسکا اب رواں مہینے کلاسیز کاُاغاز ہوجایئگا جبکہ وو یمن اور انجینرنگ یونیورسٹی جون تک کلاسیز شروع کرینگے انہوں نے کہا کہ سال 2020سیاحت، ترقی، خوشحالی اور امن کا سال ہے اور اس سال تقریباً 20لاکھ سیاحوں کو جنت نظیر وادی سوات لایئگے جس سے ایک طرف یہاں پر سیاحت کو فروغ ملے گا تو دوسری طرف دنیا بھر میں سوات میں مستقل امن کا پیغام جایئگا اور معیشت بھی بڑھے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More