سوات : کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد54ہوگئی، دو مریض صحت یاب

ضلع بھر میں 414 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں264افراد کے ٹیسٹ منفی آئے

سوات میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ضلع بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54ہوگئی ہیں۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق مینگورہ شہر کے علاقہ شریف آباد میں ایک شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ایک شخص کس روڈ،ایک عالم نگر سنگوٹہ اور ایک مریض کا تعلق مٹہ کے علاقہ مدینہ کالونی سے ہے۔مزید چار افراد میں تصدیق کے بعد ضلع بھر میں 54 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں اب تک414کیسز رپورٹ ہوئےہیں جن میں264 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ضلع بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54ہوگئی ہیں۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق مینگورہ شہر کے علاقہ شریف آباد میں ایک شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ایک شخص کس روڈ،ایک عالم نگر سنگوٹہ اور ایک مریض کا تعلق مٹہ کے علاقہ مدینہ کالونی سے ہے۔مزید چار افراد میں تصدیق کے بعد ضلع بھر میں 54 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں اب تک414کیسز رپورٹ ہوئےہیں جن میں264 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

جبکہ100 افراد کے ٹیسٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے ،ضلع بھر میں اب تک دو افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ پانچ افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More