ڈی ایچ او ڈاکٹر اکرم شاہ نے فنکارہ نیلو میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی

نیلو کی جانب سے اس بیماری کو سازش قراردینا افسوسناک ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر اکرم شاہ نے سوات کی مقامی فنکارہ نیلو اور ان کی والدہ جان بیگم میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ نیلو کی جانب سے اس بیماری کو سازش قراردینا افسوسناک ہے،گلوکارہ نیلو سے ذمے داری کی امید تھی لیکن انہوں نے اس وائرس کو بھی غلط ثابت کرنے کی کوشش کی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیلو اور ان کی والدہ جان بیگم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور اگر وہ چاہے تو ان کے ٹیسٹ رزلٹ بھی انہیں پہنچائے جاسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت ایک حساس ادارہ ہے اور وہ انسانی جانی سے کھیلنے کے لئے نہیں بلکہ ان کی صحت کا خیال رکھنے کے لئے کام کررہا ہے انہوں نے کہاکہ پوری دنیا سمیت پاکستان اور سوات میں کورونا وائرس نے وبائی صورت اختیار کرلی ہے اور اب عوام کو اس کو ساز ش اور مذاق سمجھنے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت دن رات محنت کررہی ہے اور این آئی ایچ اسلام آباد کی طرح سیدوشریف اسپتال میں بھی کورونا ٹیسٹ جدید سائنسی بنیادوں پر کئے جاتے ہیں اور اس میں پورا پورا خیال رکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نیلو اور دیگر اہم افراد سے امید کرتے ہیں کہ ہو ہمارے ساتھ مل کر اس بیماری کی روک تھام میں تعاون کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More