بریکوٹ،زمین کے تنازعے پر فائرنگ،دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )تحصیل بریکوٹ کے دور افتادہ علاقہ سنڈوکہ میں دو فریقین کے درمیان زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ، نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ، لاشوں کو بریکوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے دور افتادہ علاقہ سنڈوکہ میں دو فریقین کے درمیان زمین کے تنازعے پر دشمنی چلی آرہی تھی اور دونوں فریقین کے درمیان زبانی تکرار سے بات فائرنگ تک جاپہنچی ، فائرنگ کے نتیجے میں شیر محمد ولد رسول احمد اور گل بھا در ولدلعل کریم سا کنان سنڈوکہ جاں بحق ہوگئے جبکہ رسول احمد نامی شخص شدید زخمی ہوگیا ، دونوں لاشوں اور زخمی شخص کو بریکوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More