سوات: کورونا کے مزید 30 کیسز،13 صحت یاب،2 انتقال کرگئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید 30 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد485 تک پہنچ گئی جبکہ مزید دو افراد انتقال کرگئے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مزید تیس افراد جن کا تعلق سوات کے مختلف علاقوں سے ہیں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد485 تک پہنچ گئی ہے۔رنگ محلہ سے تعلق رکھنے والی55سالہ مسماۃ نورینہ   اورچارباغ سے تعلق رکھنے والا65 سالہ حکیم شاہ کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد ضلع بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد28 ہو گئی ہیں جبکہ مزید13 افراد صحت یاب ہونے کے بعد تعداد173 ہوگئی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں کورونا کے 2376 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 1656 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ235 افراد کے ٹیسٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More