سوات، آل پارٹیز کانفرنس، تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سوات کے سطح پر انجینئر امیر مقام کی رہائش گاہ پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار خان نے کی، کانفرنس میں جماعت اسلامی،مسلم لیگ ن، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، قومی وطن پارٹی، اے این پی اورپاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے شرکت کی، اجلاس سے ایم پی اے سردار خان، حبیب علی شاہ، محمد امین، ڈاکٹر خالد محمود، حافظ اسرار،اقبال حسین بالے، فضل رحمان نونو، قوی خان، شیر بہادر خان، شاہ دوران، شاہی خان، انور زمان، محمد علی شاہ، شیرین زادہ اور دیگر نے خطاب کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اور سیز پاکستانیوں کی مشکلات پر حکومتی نااہلی اور سفیروں کی غفلت پرافسوس کا اظہار کیا، پورے مجلس نے اوورسیز پاکستانیوں کے مشکلات کی حل تک مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا، تمام پارٹیوں نے پورے دنیا کے اندر پھیلے مسافروں کی باعزت وطن واپسی کے لئے حکومت سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ حالیہ پیٹرول بحران، بدترین مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، وباء کے صورتحال پر حکومت کی غیر سنجیدگی، سیاسی انتقامی کاروائیوں اور مستقبل کے اہداف اور چیلنجیز پر حکومتی اہلکاروں کی نااہلی افسوس ناک ہے، مقررین نے تعلیم کے ساتھ رواں امتیازی سلوک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس او پیز کیساتھ تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کیا، ترقیاتی منصوبوں میں بھی پسند و ناپسند پر بھی کھڑی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکمران جماعتوں کے بونے بنے ہوئے ہیں ضلع بھر کے مشکلات اور عوامی مفاد کے باالکل بر عکس اقدامات ان کا معمول بنا ہو اہے، مقررین نے سوال اٹھا یا کہ کرونا ریلیف کے مد میں اب تک ضلعی انتظامیہ کو کیا کچھ ملا ہے اسکی وضاحت عوام کے سامنے رکھے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالام میں سیاسی کارکنان کے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمات واپس لئے جائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More