ڈاکٹر امجد کو دھمکیاں، تحریک انصاف سراپا احتجاج

صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کے ساتھ پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ،تحریک انصاف کے رہنمااور کارکن سراپااحتجاج بن گئے،واقعہ کی تحقیقات اور حقائق سامنے لانے کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کے ساتھ پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ،تحریک انصاف کے رہنمااور کارکن سراپااحتجاج بن گئے،واقعہ کی تحقیقات اور حقائق سامنے لانے کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی،اس حوالے سے تحریک انصاف کے قائدین حیدرعلی خان،علی شیر خان آف کوکارئی اورفضل ربی نے درجنوں کارکنوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے ساتھ ملاکنڈمیں شاہراہ عام پرناخوشگوار واقعہ پیش آیا ایک شخص نے ان کی گاڑی کو روڈ پر رکوا کرانہیں دھمکیاں دیں اورنازیبا الفاظ استعمال کئے اوربعدازاں انہیں دھمکی آمیز کال بھی کی،واقعہ کی تفصیل صوبائی وزیر ڈاکٹر امجدعلی نے اپنے لیٹر پیڈ پر تحریر کرکے ڈی سی ملاکنڈ کو ارسال کی جس کے بعد ایف آئی آر بھی درج ہوئی مگر تاحال اس سلسلے میں کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوئی جس کے سبب تحریک انصاف کے کارکنوں میں شدید بے چینی اور اضطراب پھیل گیا ہے،انہوں نے کہاکہ ایک صوبائی وزیر کے ساتھ سیکیورٹی کی موجود گی میں ایسا ناخوشگوا ر واقعہ کا پیش آنا نہ صرف قابل افسوس بلکہ ایک قابل تشویش امربھی ہے اور پھر کئی دن گزرجانے کے بعد اس معاملے میں پیش رفت نہ ہونابھی قابل مذمت ہے،انہوں نے کہاکہ واقعہ کے بعد اب تک یہ پتہ نہیں چلایا جاسکاکہ دھمکیاں دینے والا شخص کون تھا تاہم صوبائی وزیر نے ان کا موبائل نمبر اور پتہ معلوم کرکے اس سے حکام کو آگاہ کردیاہے،انہوں نے آئی جی پی،وزیر اعلیٰ محمود خان،ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن،ڈی پی او سوات،ڈی سی ملاکنڈ اور دیگر حکام سے مذکورہ واقعہ کی فوری تحقیقات کرنے اور حقائق کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ اگر ایک ہفتے کے اندراندر مطالبہ پورا نہ ہوا تو احتجاج پر مجبورہوجائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More