جائیداد کے تنازعہ پر بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹے بھائی کا قتل

خوازہ خیلہ میں جائیداد کے تنازعے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، ملزم فرار ہونے میں کامیاب،پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ ٹھکدارئی میں ملزم منصب علی ولد یار محمد نے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ میں جائیداد کے تنازعے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، ملزم فرار ہونے میں کامیاب،پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ ٹھکدارئی میں ملزم منصب علی ولد یار محمد نے اپنے چھوٹے بھائی علی شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ایس ایچ او عمر رحیم کی مدعیت میں رپورٹ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان کئی عرصہ سے جائیداد اور دیگر گھریلوں معاملات کی وجہ سے تنازعات چلے آرہے تھے۔ منگل کے روز دونوں کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوئی جس کی وجہ سے منصب علی نے فائرنگ کرتے ہوئے علی شاہ کو قتل کردیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More