کے پی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سوات کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی

سوات ٹیم نے صبح سویرے ضلع سوات کے داخلی راستوں پر پولیس کے تعاون سے ناکہ بندی کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کے پی فوڈ اتھارٹی ٹیم کی زاید المیعاد اور ناقص خوراکی اشیاء کےخلاف سوات کی داخلی راستوں پر ناکہ بندی ،ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر ڈپٹی ڈایریکٹر فوڈ اتھارٹی اسد قاسم کے احکامات پر فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم نے صبح سویرے ضلع سوات کے داخلی راستوں پر پولیس کے تعاون سے ناکہ بندی کی۔ خوراک کی رسد سے وابستہ گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا۔ کئ گاڑیوں سے ذایدلمیعاد , گوٹکہ, چائنہ سالٹ وغیرہ برآمد کیا گیا جو کہ موقع پر ضبط بھی کر لیا گیا۔ جبکہ ایک مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا گیا جسکی روشنی میں تاج چوک منگورہ میں چھاپہ مارا گیا۔ سینکڑوں کلو چائنہ سالٹ کو موقع پر پکڑا گیا۔ گودام سیل کرکے مالک کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی جبکہ چائنہ سالٹ کو سرکاری تحویل میں لیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More