فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، بیکری ،ریسٹورنٹ اور کارخانہ سیل کردیا گیا

علاوہ ازیں کئی کاروباروں کو فوڈسیفٹی قوانین کے تحت بہتری لانے کیلیے ایمپرومنٹ نوٹسس جاری کئے گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈی جی کے پی فوڈاتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر ضلع سوات میں فوڈ سیفٹی انسپکشنزکے دوران بیکری اور  ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا۔ڈپٹی ڈایریکٹر اسد قاسم کے زیر نگرانی تشکیل کردہ ٹیکنیکل ٹیمز نے ضلع سوات کے مختلف علاقوں منگورہ، تختہ بند، بلوگرام سیدوشریف میں انسپکشنز کیے۔اس دوران ایک ریسٹورنٹ اور بیکری یونٹ کو انتہائی ناقص صفائی پر سیل کیا گیا۔ایک اور کاروائی میں خوراک سے وابستہ کارخانے کو ایکسپائر اور مضر صحت اشیاء کے استعمال پر سیل کیا گیا جبکہ تمام اشیاء کو سرکاری تحویل میں لیا گیا۔علاوہ ازیں کئی کاروباروں کو فوڈسیفٹی قوانین کے تحت بہتری لانے کیلیے ایمپرومنٹ نوٹسس جاری کئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More