فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مینگورہ میں کارروائی

ایک اور کارروائی میں بھاری مقدار میں ایکسپائر فلیورز جوکہ آئس کریم والوں کو بیچا جارہا تھا برآمد کرکے دکاندار کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) فوڈاتھارٹی سوات کا خفیہ اطلاع پر منگورہ میں کاروائی بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء اور مشروبات میں استعمال ہونے والا  ایکسپائر فلیورز  برآمدکر لئے گئے۔ڈپٹی ڈایریکٹر محمد آصف کے زیر نگرانی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر تحصیل بابوزئی میں کاروائی کی جہاں ایک دکان سے پچاس کلو سےذاید مقدار میں ممنوعہ چائنہ سالٹ برآمد کیا گیا جوکہ موقع پر ضبط کرکے دوکاندار کے خلاف فوڈسیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کیا گیا۔ ایک اور کارروائی میں بھاری مقدار میں ایکسپائر فلیورز جوکہ آئس کریم والوں کو بیچا جارہا تھا برآمد کرکے دکاندار کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More