سوات کے لوگوں کو محفوظ اورمعیاری خوراک کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں، محمد آصف

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات کے پروگرام ”حال احوال“ میں کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی سوات محمد آصف نے کہا ہے کہ سوات کے لوگوں کو محفوظ اورمعیاری خوراک کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،رمضان کے مبارک مہینے میں خوراک سے وابستہ کاروباری افراد خوراک کو محفوظ بناتے ہوئے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں، غیر معیاری اشیائبیچنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات کے پروگرام ”حال احوال“ میں کیا، انہوں نے کہا کہ سوات میں اپنی تعیناتی کے بعد فوری طورپر منرل واٹر، آئس کریم کے کارخانوں کے معائنے شروع کردئے ہیں جہاں پر طویل عرصہ سے جاری غیر محفوظ اقدامات ختم کرنے کیلئے کارروائیاں کی جارہی ہیں اس کے علاوہ شہریوں کوملا?ٹ اور مضر اشیائسے پاک دودھ اور دیگر خوراکی مواد فراہم کرنے کیلئے بھی ادارے کے افسران دن رات کام کررہے ہیں اور آج کل رات کے وقت خصوصی اپریشن جاری ہیں، اس موقع پر فوڈ سیفٹی افیسر شہاب خان نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں فوڈ سیفٹی کے افسران اس وقت بیکری یونٹس اور ریسٹورنٹس میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں کے خلاف سرگرم ہیں اور حالیہ دنوں میں بڑی مقدار میں بیکری یونٹس سے بڑی مقدار میں زائد المیعاد اشیائاور خراب انڈوں کی بڑی کھیپ پکڑکر مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ا س کے علاوہ غیر معیاری مشروبات اور منرل واٹر بنانے والے کارخانوں کے مالکان کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے کئی یونٹس کو سیل کردیا گیا ہے اور جب تک وہ معیار کو یقینی نہیں بناتے تب تک ان پر پابندی عائد رہے گی، انہوں نے سوات کی لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوراک کو محفوظ بنانے کے اقدامات میں ادارے سے تعا?ن کرتے ہوئے کسی بھی بے قاعدگی کی بروقت نشان دہی کیلئے ہمارے ساتھ ہمارے فون نمبر0946721071رابطہ کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف وقت پر کارروائی کی جاسکے، پروگرا م میں دونوں افسران نے سامعین کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سوات کی لوگوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More