کانجو، بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹے بھائی کا قتل

اطلاعات کے مطابق مقتول سلیمان کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور ایک ہفتہ پہلے دونوں بھائیوں میں گھریلوں ناچاقی کی وجہ سے لڑائی بھی ہوئی تھی جس کے بعد اُن کے رشتہ داروں نے دونوں بھائیوں میں صلح اور راضی نامہ کروایا تھا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) کا نجو کے علاقہ نعمت آبا د میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ کانجو پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کانجو نعمت آباد میں ملزم عیسیٰ خان ولد خورشید نے اپنے چھوٹے بھائی سلیمان کو پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق مقتول سلیمان کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور ایک ہفتہ پہلے دونوں بھائیوں میں گھریلوں ناچاقی کی وجہ سے لڑائی بھی ہوئی تھی جس کے بعد اُن کے رشتہ داروں نے دونوں بھائیوں میں صلح اور راضی نامہ کروایا تھا۔ جمعہ کے روز دونوں بھائیوں نے پھر سے لڑائی ہوئی اور بڑے بھائی نے پستول نکال کر چھوٹے بھائی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More