تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اورانٹرمیڈیٹ پوزیشن ہولڈرطلبہ کی چھان بین شروع

چھان بین کیلئے قائم کمیٹی نے مردان بورڈ میں ریکارڈ تک رسائی حاصل کر لی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے تحفظات پر مردان تعلیمی بورڈ میں چھان بین کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ٹیم کے ممبران نے گزشتہ روز بھی بورڈ کے انتظامی اہلکاروں کے بیانات قلم بند اور ریکارڈ کی باقاعدہ چھان بین شروع کردی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ پشاور اور مردان بورڈز میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج پر تحفظات کی چھان بین کیلئے قائم کمیٹی نے مردان بورڈ میں ریکارڈ تک رسائی حاصل کر لی ہے اس مقصد کیلئے مردان بورڈ میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کے پرچہ جات اور سابقہ تعلیمی ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے تاہم تاحال دیگر بورڈز میں کارروائی شروع نہیں کی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ انکوائری رپورٹ کی تیاری میں مزید کئی ہفتے درکار ہوں گے اس سلسلے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More